ممبئی، 28؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8/ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- متاثرہ مسافر پلیٹ فارم نمبر 1سے پلیٹ فارم نمبر4کی طرف جا رہے تھے،زخمیوں کواسپتال لے جایا گیا-سی پی آر او سی آر نے بتایا کہ مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گر گیا ہے- یہ واقعہ اتوار کی شام5بجے کے قریب پیش آیا- اس واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور سبھی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سیول اسپتال منتقل کیا گیا ہے-ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- اے این آئی نے سی پی آر او سی آر کے حوالے سے اطلاع دی کہ ریلوے نے شدید زخمیوں کیلئے1لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو50000روپے دینے کا اعلان کیا ہے-سی پی آر او سی آر نے مزید کہا کہ زخمی افراد کو جلد صحت یابی کیلئے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر کے بہترین طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے-